سرینگر، 6 جنوری / ۔ جموں و کشمیر کی حکومت نے جمعہ کو پولیس میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا حکم دیا اور انتظامیہ کے مفاد میں 59 افسران کے تبادلے فوری طور پر کیے گئے۔حکومت کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ابھیشیک مہاجن، ایس ایس پی سانبہ کا تبادلہ کرکے اے آئی جی (ویلفیئر)، پولیس ہیڈ کوارٹر تعینات کیا گیا ہے۔ ناگپوری امود اشوک، آئی پی ایس ، ایس ایس پی ،سی آئی ڈی کشمیر کا تبادلہ کر کے ایس ایس پی بارہمولہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی، ایس ایسپی کولگام کو راجیش بالی کی جگہ اے آئی ( سی آئی وی )، پولیس ہیڈکوارٹر، جے اینڈ کے تعینات کیا گیا ہے۔اس حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ شوبھت سکسینہ، آئی پی ایس جو جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کے منتظر ہیں، کو سی آئی ڈی ہیڈکوارٹر میں ایس پی سی آئی ڈی، جموں کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ "لکشے شرما، آئی پی ایس ، ایس پی جنوبی سری نگر کا تبادلہ اور محمد زید کی جگہ ایس پی بانڈی پورہ تعینات کیا گیا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے، "ساہی سرنگل، آئی پی ایس، ایس پی ایسٹ، سری نگر، کو ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی، آئی پی ایس کی جگہ ایس پی کولگام تعینات کیا گیا ہے۔ تبادلہ کے آرڈر کے مطابق ڈاکٹر کوشال کمار شرما، ایس ایس پی ٹریفک سٹی جموں کو تبدیل کرکے کمانڈنٹ آئی آر 19 ویں بٹالین، بینم توش کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔ شوکت علیمید ڈار، پرنسپل ایس ٹی سی شیری کا تبادلہ اور ابرار احمد چودھری کی جگہ کمانڈنٹ آئی آر 4 ویں بٹالین تعینات کیا گیا ہے۔بکر حسین سامون، کمانڈنٹ کو تبدیل کر کے کمانڈنٹ آئی آر ۔ 23 بٹالین اتل شرما کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔ راجندر کمار گپتا، اے آئی جی (ویلفیئر)، پولیس ہیڈکوارٹر، کو موہن لائی کی جگہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ایس کے پی اے، ادھما پور تعینات کیا گیا ہے۔