قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے منگل کے روز سرینگر ، کولگام ، اننت ناگ ، بارہ مولہ اور ڈوڈہ کشتواڑ میں چھاپے ڈالے جس دوران موبائیل فون ، لیپ ٹاپ اور اہم کاغذات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم ان دنوں جموںوکشمیر میں خیمہ زن ہے اور وہ حوالہ فنڈنگ کے سلسلے میں تحقیقات کر رہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ منگل کی صبح کو این آئی اے کی ٹیم نے لسجن میں ایک شخص کے رہائشی مکان پر چھاپہ ڈالا اور وہاں فوج اور کاغذات ضبطط کئے جبکہ مالک مکان کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ ٹیم نے لام گنجی پورہ کولگام میں بھی چھاپہ ڈالا جبکہ بارہ مولہ میں بھی چھاپہ ماری کی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ کے ساستھ ساتھ بارہ مولہ میں سرکار ملازم کے گھر پر چھاپہ ڈالا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ میں بھی چھاپہ ماری کی گئی ۔ این آئی اے ذرائع کے مطابق چھاپہ ماری کے دوران موبائیل فونز اور لیپ ٹاپ برآمد کرکے ضبط کئے گئے ہیں جبکہ کئی افراد کو مزید پوچھ تاچھ کیلئے نزدیکی پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ۔این آئی اے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ چھاپہ ماری کے دوران نہ صرف الیکٹرانک سامان برآمد کیا گیا بلکہ قابلِ اعتراض مواد بھی برآمد کرکے ضبط کیا گیا ہے جس کی باریک بینی سے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔