نئی دہلی (یو این آئی) ملک میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور ہلاکت خیز کورونا وائرس ‘کووڈ19’ کو شکست دینے والوں کی تعداد کورونا وبا کے نئے کیسز سے زیادہ تھی اوراس دوران ایکٹیو کیسز 14 ہزار سے گھٹ کر 318181 رہ گئے ۔ دریں اثنا ہفتے کے روز ملک میں 37 لاکھ 78 ہزار 296 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 80 کروڑ 85 لاکھ 68 ہزار 144 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے ۔ پیر کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 29961 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ، جس سے کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 34 لاکھ 68 ہزار 124 ہو گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 43938 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا وائرس سے شفایاب لوگوں کی تعداد تین کروڑ 27 لاکھ 14 ہزار 105 ہو گئی ہے ۔ ایکٹیو کیسز 14977 سے گھٹ کر تین لاکھ 18 ہزار 181 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 295 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 445133 ہوگئی ہے ۔ ملک میں کورونا وائرس سے صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.72 فیصد ،فعال کیسز کی شرح 0.95 پر جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے ۔ ریاست کیرالہ فی الحال کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے ۔ ریاست مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز 4952 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 46510 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 49 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 138518 ہو گئی ہے ۔ قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 387 رہ گئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1413025 ہوگئی ہے ۔ یہاں کورونا وبا کی وجہ سے اب تک 25085 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پنجاب میں ایکٹیو کیسز سات سے بڑھ کر 316 ہو گئے ہیں اور ہلاکت خیز وبا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 991191 ہو گئی ہے جبکہ 16461 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔