Daily Aftab
16 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

لیفٹیننٹ گورنر کا غازی پور میں مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ اور شری اٹل بہاری واجپائی کے
یوم پیدائش کی تقریب سے خطاب

by Online Desk
25 دسمبر 2022
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج غازی پور کے مہامنا اِنٹرکالج میں مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ اور شری اَٹل بہاری واجپائی کی یوم پیدائش تقریب سے خطاب کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ اور سابق وزیرا عظم اَٹل بہاری واجپائی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں عظیم ہستیوں کے نظرئیے اور اقدار اَمن اور ترقی کی راہ میں ہماری رہنمائی کرتے رہتے ہیں۔اُنہو ں نے کہا کہ مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ اور شری اَٹل بہاری واجپائی نے اَپنی زندگی قوم کی خدمت میں وقف کی ۔ اُنہوں نے کہا کہ مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ نے نوجونوانوں میں مضبوط قومی کردار کی تعمیر اورخواتین کو بااِختیار بنانے میں بے مثال تعاون کیا اور شری اَٹل جی نے ہندوستان کی جدیدکاری اور اس کے لوگوں کی ترقی کی بنیاد رکھی۔لیفٹیننٹ گورنر نے قوم کی تعمیر میں ان کی اہم شراکت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ اور شری اَٹل بہاری واجپائی جی نے ترقی کو ایک طاقتور عوامی تحریک بنانے میں اہم کردار اَدا کیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے ان کے خواب کو پورا کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جی نے ترقی پسند ہندوستان کے لئے مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ اور شری اَٹل بہاری واجپائی جی کے عزم کو مضبوط شکل دی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ آج ، جامع ترقی اور مسلسل نظامی اِصلاحات نے تمام طبقوں اور شعبوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لائی ہےں جس سے بہت سے لوگوں کی زندگیوں میں مثبت اَثرات مرتب ہوئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” وزیر اعظم نے اِس بات کو یقینی بنایا ہے کہ بہتر حکمرانی سب کے لئے جامع ترقی اور سماجی و اقتصادی ترقی لوگوں کے معیارِ زندگی کو بلند کرے ۔ تمام شعبوں میں تفاوت کو دُور کیا گیا ہے اور حکومت لوگوں کی اُمنگوں کو پورا کر رہی ہے۔“اُنہوں نے کہا کہ چوتھے صنعتی اِنقلاب ، زراعت میں تبدیلی اور قومی تعلیمی پالیسی نے روزی روٹی پیدا کرنے ،اقتصادی اور اِنفرادی ترقی میں لامتناہی اِمکانات کی نئی راہیں کھولے ہیں ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ آج ہندوستان سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت بن گیا ہے اور بڑے اہداف حاصل کرنے پر اعتماد ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموںوکشمیر بھی اَمن قائم کرنے اور سب کی زندگی میں خوشحالی لانے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک میں ترقی اور ترقی کے ثمرات جموںوکشمیر یوٹی کے ہر گھر تک پہنچنے کو یقینی بنانے کے لئے اسپریشنل ٹاﺅن اور اسپریشنل پنچایت تیار کر رہے ہیںاُنہوں نے مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بنارس ہندو یونیورسٹی کا قیام معاشی طور پر مضبوط ، ثقافتی اور تعلیمی لحاظ سے خوشحال ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کی سمت میں مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کی سب سے بڑی کوشش تھی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ معاشرے میں مساوات کے سخت حامی تھے۔ اُنہوں نے اِنسانی وقار کی بحالی اور خواتین کو بااِختیار بنانے کے لئے انتھک محنت کی ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ان کے نظریات اور زندگی کے اعمال ہرنسل کو ملک کے وسیع تر مفاد کے لئے بے لوث کام کرنے کے لئے مسلسل ایک نئی راہ فراہم کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے سابق وزیر اعظم اَٹل بہاری واجپائی کے ساتھ کام کرنے کا اَپنا تجربہ بھی شیئر کیا۔
 اُنہوں نے اٹل جی کے نزدیک ترقی کا مطلب غریبوں ، قبائلیوں ، نوجوانوں اور خواتین کو بااِختیار بنانا تھا۔ وہ ایک ترقی پسند معاشرے کے قیام کے لئے سماجی واقتصادی اِنصاف ، مساوات ، حکمرانی میں شفافیت پر پختہ یقین رکھتے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اِس بات پر یقین رکھتے تھے کہ ترقی کے ثمرات غریب ترین لوگوں تک پہنچنے چاہئیں۔ 

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
 کوسٹ گارڈ نے ہتھیاروں سے لدیپاک ماہی گیری کی کشتی کو روکا

 کوسٹ گارڈ نے ہتھیاروں سے لدیپاک ماہی گیری کی کشتی کو روکا

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

لیفٹیننٹ گورنر کا غازی پور میں مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ اور شری اٹل بہاری واجپائی کےیوم پیدائش کی تقریب سے خطاب
تازہ ترین خبریں

لیفٹیننٹ گورنر کا غازی پور میں مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ اور شری اٹل بہاری واجپائی کے
یوم پیدائش کی تقریب سے خطاب

25 دسمبر 2022
پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
تازہ ترین خبریں

پاکستان کے بلوچستان شہر میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

07 اکتوبر 2021
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )
ادارتی

(نشاط کے قریب چنار زار کا قیام)

10 اگست 2022
ایل جی نے جموں و کشمیر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی
جموں و کشمیر

ایل جی نے جموں و کشمیر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی

17 اگست 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d