بڈگام میں میونسپل کارپوریشن کے ٹیکس افسر نے زہریلی شے کھاکر زندگی کا خاتمہ کرنا چاہا
سرینگر/
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک عمر رسیدہ خاتون نے کوئی زہریلی شے کھاکرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں ہفتہ کے روز ایک 75سالہ خاتون نے مبینہ طور پر کوئی شے کھا کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ ذرائع کے مطابق خاتون نے اپنے ہی گھر میں پڑی کوئی شے کھا کی جس کی وجہ سے اس کی حالت متغیر ہوئی جس کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اسے نازک حالت میں سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج ہی فوت ہوئی ۔ پولیس نے اس سلسلے میں رپورٹ درج کرلی ہے ۔ دریں اثناءٹیکس انسپکٹر نے کوئی زہریلی شے کھائی جس کی وجہ سے اس کی حالت متغیر ہوئی اور اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں میونسپل کمیٹی کے ٹیکس انسپکٹر نے اپنے ہی گھر میں کوئی زہریلی شے کھاکراپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی ۔ انسپکٹر کو نازک حالت میں دسٹرکٹ ہسپتال بڈگام پہنچایا گیا جہاں سے اسے مزید علاج و معالجہ کےلئے سرینگر کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج و معالجہ جاری ہے ۔ پولیس نے اس معاملے میں بھی رپورٹ درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔













