نیویارک ۔14؍ دسمبر ۔ ایم این این۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سیسابا کوروسی سے ملاقات کی اور ہندوستان کے جی 20 صدارت کے اہداف اور اصلاح شدہ کثیرالجہتی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے ٹویٹ کیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات کی ۔ اس دوران ہم نے ہمارے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تجربے، ہمارے G20 صدارت کے اہداف اور اصلاح شدہ کثیرالجہتی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔آپ کو بتا دیں کہ وزیر خارجہ دو اعلیٰ سطحی وزراء کی صدارت کے لیے دو روزہ دورے پر امریکہ میں ہیں۔ وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل نمائندہ، سفیر روچیرا کمبوج نے وزیر خارجہ جناب ایس جے شنکر کا استقبال کیا۔ کمبوج نے ٹویٹ کیا، "ہندوستان کی جاری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران ہمارے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کا استقبال کرتے ہوئے خوشی ہوئی۔