جموں وکشمیر پولیس نے پلوامہ آئی ای ڈی کیس کے سلسلے میں آٹھ ملزمان کے خلاف عدالت مجاز میں چارج شیٹ پیش کیا۔ پولیس کے ایک بیان کے مطابق ایف آئی آڑ زیر نمبر 65کے سلسلے میں پولیس نے آج آٹھ ملزمان کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ پیس کیا۔ مذکورہ کیس آر مولہ لاسی پورہ میں آئی ای ڈی ریکوری کے متعلق ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 16جون 2022کو پلوامہ پولیس نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد 15کلو وزنی آئی ای ڈی کو برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس تاچھ کے دوران گرفتار شدگان نے اپنے مزید پانچ ساتھیوں کا نام بتایا جو کہ البدر نامی ملی ٹینٹ تنظیم کے ساتھ منسلک ہے اور انہوں نے آئی ای ڈی کو نصب کرنے کی خاطر مدد و اعانت کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع میں امن و امان کو درہم برہم کرنے ، عام شہریوں اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی خاطر آئی ای ڈی کو نصب کیا گیا تھا۔ اُن کے مطابق ٹھوس ثبوت و شواہد کی روشنی میں منگل کے روز پولیس نے آٹھ ملزمان جن میں ایک غیر ملکی ہینڈلر بھی شامل ہیں کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ پیش کیا۔