پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے جمعرات کو جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اُنہیں فراہم کی گئی سرکاری رہاش گاہ خالی کردی۔ یو پی آئی کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے محبوبہ مفتی سمیت آٹھ ممبران اسمبلی کو اننت ناگ میں سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کے لئے کہا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے سابق وزیرا علیٰ اور جنوبی کشمیر کی رکن پارلیمنٹ نے احاطے کو خالی کرنے سے قبل اپنے کرایہ کے واجبات کو بھی ادا کردیا ہے۔ حکام کے مطابق محبوبہ اپنی بہن کے گھر شفٹ ہو گئی ہیں۔ تاہم سیکورٹی اداروں نے ان کے سیاسی قد کا ٹھ کے پیش نظر رہائش گاہ کی جہ کو غیر محفوظ قرار دیا ہے۔ قبل ازیں محبوبہ مفتی نے حکام کی طرف سے نوٹس ملنے کے بعد سری نگر کی گپکار روڈ پر واقع اپنا ہائی سیکورٹی سرکاری بنگلہ خالی کردیا تھا۔