ساتھی ہسپتال میں زیر علاج
سری نگر ،29 /نومبر/ // شمالی کشمیر سوپور قصبے میں منگل کے روز گیس کے اخراج کے بعد دم گھٹنے کی وجہ سے ایک مقامی شہری کی موت جبکہ اُس کے ساتھی کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سوپور میں اُس وقت سراسیمگی دوڑ گئی جب یہاں غیر مقامی شخص کی دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی۔ معلوم ہوا ہے کہ فروٹ منڈی سوپور میں ٹرک میں سوئے ہوئے دو غیر مقامی افراد کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا چنانچہ دونوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ایک کو مردہ قرار دیا جبکہ ۔ متوفی کی شناخت راکیش کمار کے بطور ہوئی جبکہ اُس کے ساتھی کی پہچان انوش کمار کے طور پر کی گئی۔ دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔