انتظامیہ کی جانب سے باضابطہ طور نوٹس جاری،سرینگر کے بعد اننت ناگ میں کارروائی
حکام نے سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی، 7 سابق اراکین اسمبلی اور ایک میونسپل کونسلر سے کہا ہے کہ وہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ہاو¿سنگ کالونی خانابل علاقے میں سرکاری کوارٹر خالی کر دیں۔جبکہ اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے باضابط طو ر ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ سرینگر میں سابقوزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور 7دیگر سابق قانون سازوں کو ہفتہ کو ڈپٹی کمشنر اننت ناگ کی ہدایت پر ایگزیکٹو مجسٹریٹ (فرسٹ کلاس) اننت ناگ نے بے دخلی کا نوٹس دیا اور انہیں فوری طور کواٹر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری کوارٹر نمبر 1، 4، 6اور 7کے مکینوں کو، جن کا تعلق بالترتیب سابق ایم ایل اے محمد الطاف وانی، سابق ایم ایل اے عبدالرحیم راتھر، سابق ایم ایل اے عبدالمجید بھٹ اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی سے ہے۔ جن دیگر لوگوں کو سرکاری کوارٹر خالی کرنے کو بھی کہا گیا ہے ان میں سابق ایم ایل اے الطاف شاہ عرف کالو، سابق ایم ایل سی بشیر شاہ عرف ویری، سابق ایم ایل سی چودھری نظام الدین، سابق ایم ایل اے عبدالکبیر پٹھان اور ایم سی کونسلر شیخ محی الدین شامل ہیں۔سرکاری کوارٹر ہاو¿سنگ کالونی کھنہ بل میں واقع ہیں اور مکینوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر وہ مقررہ وقت کے اندر جگہ خالی کرنے میں ناکام رہے تو ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ خیال رہے اسے قبل بھی سرینگر میں بھی محبوبہ مفتی کو سرکاری رہائش گا خالی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔