آر ایس پورہ حادثے میں دو طالب علم از جان
کولگام میں معمر خاتون ڈوب جانے سے از جان جبکہ آر ایس پورہ جموں میں ٹریفک حادثے کے دوران دو جواں سال طالب علم ہلاک۔ اطلاعات کے مطابق کولگام کے ٹنگمرگ علاقے میں معمر خاتون پیر پھسل جانے سے دریا میں ڈوب گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ اتوار کے روز معمر خاتون دریا کے کنارے چہل قدمی کر رہی تھی کہ اسی اثنا میں پیر پھسل جانے کے نتیجے میں خاتون پانی میں ڈوب گئی، آس پاس موجود لوگوں نے گر چہ خاتون کو بچانے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام ثابت ہوئے۔ متوفی کی شناخت حنفیہ کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ ادھر دبلیار آر ایس پورہ میں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس وجہ سے چار افراد شدید طورپر زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے دو طالب علموں کومردہ قرار دیا۔مہلوکین کی شناخت جتن منہاس ولد جنگ بہادر منہاس اور مہاردھ ساکن چیک اغوان کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی پہچان چرن پریت سنگھ ولد دبیر سنگھ کے بطور کی گئی ہے۔