ہمارا آئین مقدس کتاب ہے اور ابدی اقدار کو محفوظ کرتا ہے جو ہمارے رہنما اصول بنے ہوئے ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر
لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج ہمارے آئین کو اپنانے کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر یوم دستور کی تقریبات کا افتتاح کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے اس موقع پر لوگوں کو اپنی گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور آئین کے بانیوں کو عاجزانہ خراج عقیدت پیش کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” ہمارا آئین مقدس کتاب ہے اور اس میں ابدی اقدار شامل ہیں جو ہمارے رہنما اصولوں کے طور پر برقرار ہیں ۔ آئیے آج ہم سب ان اقدار کو برقرار رکھنے کا عہد کریں اور ایک مضبوط ہندوستان کی تعمیر کیلئے اپنے بنیادی فرائض کو پورا کریں ۔ “ لفٹینٹ گورنر نے اس موقع پر افسران پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ معاشی ترقی کے فوائد غریب ترین غریبوں اور جموں و کشمیر یو ٹی کے دور دراز علاقوں میں رہنے والوں تک پہنچیں ۔