سرینگر/25 نومبر/ رام بن میں چنانی ناشری ٹنل کے قریب ایک مشتبہ پولیتھین بیگ میں آئی ای ڈی برآمد کی گئی جس کو بم ڈسپوزل سیکارڈ نے ناکارہ بناکر ایک بڑے حادثے کو رونماءہونے سے ٹال دیا ۔ سی این آئی کے مطابق پولیس کو جمعہ کو یہاں رامبن ضلع میں جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ایک مشتبہ پولی تھین بیگ ملاجس میں آئی ای ڈی پائی گئی جس کے بعدبم ڈسپوزل اسکواڈ کو بلاگیا۔حکام نے بتایاکہ یہ بیگ ناشری چوکی کے قریب ایک بس سے ملا تھا۔معلومات کے مطابق مسافروں سے لدی بس رام بن سے ڈوڈا ضلع کی طرف جا رہی تھی، جب اس کے اندر سے پولی تھین کا بیگ ملا، جس میں دیسی ساختہ بم ہونے کا شبہ تھا۔پیکج برآمد ہونے کے بعد، ٹریفک روک دی گئی، اور بس کو سرکاری حکام نے الگ تھلگ کر دیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مسافروں سے یہ جاننے کے لیے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ مشکوک بیگ کو اصل میں کس نے بس کے اندر رکھا تھا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ اور جے کے پولیس مشتبہ آئی ای ڈی لے جانے والے پیکج سے متعلق مزید تحقیقات شروع کرنے کے لیے جائے وقوع پر پہنچے۔ علاقے کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے، اور رکاوٹیں لگا دی گئی ہیں۔اس ضمن میں رام بن ضلع کے ایس ایس پی موہتا شرما نے کہاپولیس کو بس میں کچھ لے جانے کے بارے میں پہلے سے انٹیلی جنس معلومات تھی لیکن ہمیں یقین نہیں تھا کہ یہ اصل میں کیا ہے۔ تاہم، ایک بڑا سانحہ ٹل گیا ہے۔