جموں کے بلاور تحصیل میں سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول
جموں کے بلاور تحصیل میں جمعے کے روز لاپتہ تین طالب علموں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ بلاور جموں میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کاماحول پھیل گیا جب یہاں دریا کے کنارے لاپتہ تین طالب علموں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی صبح بلاور جموں کے ایک دور افتادہ علاقے سے تعلق رکھنے والے گیارہوں جماعت میں زیر تعلیم تین دوست اسکول گئے چنانچہ جب شام دیر گئے تک تین گھر واپس نہیں لوٹے تو لواحقین میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی اور اُنہیں تلاش کیا۔ بسیار تلاش کے باوجود بھی جب تینوں طالب علموں کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا کہ اہل خانہ نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی۔ نمائندے نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے جمعے کے روز بلاور میں دریا کے کنارے تینوں کی لاشیں برآمد کی گئی جس کے بعد اُنہیں لواحقین کے سپرد کیا گیا۔ جوں ہی جواں سال نوجوانوں کی لاشیں اُن کے آبائی گاوں پہنچائی گئیں تو وہاں کہرام مچ گیا ، خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں ۔