جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں منعقدہ انتظامی کونسل کی میٹنگ میں لمپی جلد کی بیماری کےلئے مفت ادویات کی فراہمی کو منظوری دی گئی ہے ۔ لمپی جلد کی بیماری سے جموں کشمیر کے کسانوں کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔ اس سلسلے میں منعقد ہ میٹنگ میں ایل جی کے مشیر بھٹناگر ، چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ جموں کشمیر کے تمام 20اضلاع اس بیماری سے متاثر ہیں جن میں ابھی تک 56,146میوشیوں کو یہ بیماری لگی ہے جن میں سے ابھی تک ایک ہزار 564مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ کاشتکاروں کو اپنے مویشیوں کے علاج پر 6ہزار سے لیکر 10ہزار تک کا خرچہ آتا ہے جن ان کےلئے باعث پریشانی ہے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ کاشتکاروں کو راحت پہنچانے کے لئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ متاثرہ کاشتکاروں کو وٹرنری سے مفت ادویات فراہم کی جائیں گی ۔