نارہ بل بڈگام میں کرکٹ میچ کے دوران ایک نوجوان کے سینے پر لیدر بال جا لگی جس وجہ سے اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔ بدھ کے روز ہ وسطی ضلع بڈگام کے نارہ بل علاقے میں اُس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب ایک نوجوان کے سینے پر بال لگی جس وجہ سے وہ بے ہوش ہوا۔ نمائندے نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت 23سالہ فردوس احمد ڈار ساکن سعید پورہ نارہ بل کے بطور ہوئی ہے۔ نمائندے نے بتایا کہ جوں ہی نوجوان کی لاش اُس کے آبائی گاوں پہنچائی گئی تو وہاں کہرام مچ گیا ، خواتین سینہ کوبی کرنے لگیں ، بعد میں اُس کو آہوں اور سسکیوں کے بیچ سپرد لحد کیا گیا۔ دریں اثنا دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔