منشیا ت فروش گرفتار، عوامی حلقوں نے پولیس کارروائی کی سراہنا کی
اوڑی میں ناکہ چیکنگ کے دوران کروڑوں روپیہ مالیت کی ہیروئن ضبط، منشیات فروش گرفتار ۔اطلاعات کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور آرمی نے مشترکہ طورپر اوڑی اے ڈی پوسٹ کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران منشیات فروش امتیاز احمد بٹ ولد افضل بٹ ساکن شاہورا اوڑی نے راہ فرا راختیار کرنے کی کوشش کی تاہم متحرک اہلکاروں نے اُس کو پیچھا کیا جس دوران اُس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ پولیس بیان کے مطابق منشیات فرو ش کے قبضے سے چار پیکٹ جس میں کروڑوں روپیہ مالیت کی ہیرون ہے کو برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ منشیات فروش کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا۔ دریں اثنا پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں پولیس کو مطلع کریں۔