نئی دہلی، 19 نومبر (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نئے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کمی دیکھی گئی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے ہفتہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.85 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وبا کے انفیکشن کے 626 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 791 افراد تعداد بڑھ کر 4,41,31,171 ہوگئی ہے ۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.79 فیصد ہے ۔ فعال معاملوں کی شرح 0.2 فیصد ہے اور موت کی شرح 1.19 فیصد پر برقرار ہے ۔ اسی عرصے میں کورونا وائرس (کووڈ-19) سے مزید 17 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 5,30,570 ہو گئی ہے ۔ قومی راجدھانی میں فعال معاملات کی کل تعداد کم ہو کر 128 ہو گئی ہے کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 16 معاملے کم ہوئے ہیں۔ اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 19,80,215 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں کورونا انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 26,516 ہے ۔