شیگا¶ں/ناگپور، 18 نومبر (یو این آئی) مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے بھی جمعہ کو مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع کے شیگا¶ں میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ‘بھارت جوڑو یاترا’ میں حصہ لیا۔ریاست میں 07 نومبر سے شروع ہونے والی یہ پد یاترا آج صبح اکولہ ضلع کے بالاپور سے شروع ہوئی اور چند گھنٹوں کے بعد شیگا¶ں پہنچی، جہاں تشار گاندھی نے اس یاترا کے صبح کے اجلاس میں شرکت کی۔ کانگریس نے مسٹر تشار گاندھی کی شرکت کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔مسٹر راہل گاندھی آج شام شیگا¶ں میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ کانگریس نے اس ریلی میں طاقت کا مظاہرہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں پوری ریاست سے پارٹی کارکن شرکت کے لیے آرہے ہیں۔آج اس سفر کا 72 واں دن ہے ۔ یہ یاترا 20 نومبر کی رات کو بلڈھانہ ضلع کے جلگا¶ں جامود سے مدھیہ پردیش کے برہان پور میں داخل ہوگی اور 21 نومبر کو اس یاترا کا آرام کا دن ہوگا۔