ابوجا، 17 نومبر (یو این آئی)نائیجیریا کے صوبے ‘پلاٹو’ میں مسلح حملے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔ قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح حملہ آوروں نے صوبہ پلاٹو کے علاقے ‘مائیکاٹاکو’ میں حملہ کر دیا۔حملے میں 18 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ڈائریکٹر برائے تعلقات عامہ ‘الفرڈ آلابو ‘ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور کثیر تعداد میں سیکورٹی فورسز کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ملک میں، موٹر سائیکلوں کے ساتھ دہشت گردانہ حملوں کی تعداد میں اضافے کے بعد بعض صوبوں میں، موٹر سائیکلوں کا استعمال ممنوع قرار دے دیا گیا تھا۔