تعداد 91لاکھ سے تجاوز 7-8%غیرریاستی باشندوں کوبھی ووٹ دینے کاحق ہوگا ،25نومبر کوحتمی لسٹ منظرعام پرآئے گی
اے پی آئی
سرینگر/جموں کشمیر میں انتخابات سے پہلے نئے ووٹران کا الیکشن فہرست میں اندراج کا کام جاری ہے اور 13لاکھ نئے رائے دہندگان کو اس فہرست میں شامل کیا جارہا ہے جن میں سے 80ہزار سے ایک لاکھ تک غیر مقامی باشندے ہیں جو اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل قراردئے گئے ہیں ۔ اس طرح سے جموں کشمیر میں مجموعی طور پر ووٹران کی تعداد 91لاکھ سے زائد ہے ۔ جموں کشمیرمیں حدبندی مکمل ہونے کے بعد ووٹرفہرستوں کوترتیب دینے کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیانے احکامات پہلے ہی جاری کئے جاچکے ہیںجس پر عمل درآمد جاری ہے نئے ووٹران کے فہرست میں اندراج کا کام جاری ہے ۔ جبکہ 25نومبر کوحتمی ووٹر لسٹ منظر عام پرلایاجائےگا تا ہم خبررساں ادارے کوذرائع نے جواطلاعات فراہم کی ہے ان کے مطابق 13لاکھ کے قریب نئے ووٹروں کااندراج ہونے جارہاہے جن میں 8لاکھ جموں صوبہ سے اور پانچ لاکھ کشمیر صوبہ سے درج کئے جائےنگے جبکہ سات سے آٹھ فیصد ووٹران جوغیرریاستی ہے اور پہلے ہی جموںوکشمیرمیں مقیم ہے اور ایسے وو ٹروں کی تعداد 80 سے ایک لاکھ کے قریب ہوگی ۔جموں وکشمیر میں 78لاکھ رائے دہندگان پہلے درج تھے جن میں اب 13لاکھ کااضافہ ہوگااور جموں وکشمیرمیں رائے دہندگان کی مجموعی تعداد 91لاکھ سے تجاوز کر جائےگی ۔سابق چیف الیکٹرول افسر جگدیش کمار سنگھ نے بیس ستمبر کو پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیاتھاکہ جموں وکشمیرمیں 20-30لاکھ کے قریب ووٹران اندراج کئے جائینگے جن میں غیرریاستی باشندے بھی شامل ہونگےں ۔جس پر پیپلز الائنس اور جموں صوبہ کے کئی سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں نے شدیدناراضگی ظاہر کی۔ جموںو کشمیرمیں پہلی بار 1947کے رفیو جیو اور دیگر کئی طبقوں کوجو اسمبلی الیکشن میں حصہ لینے یا ووٹ کاسٹ کرنے سے محومرکھے جاتے تھے کو رائے دیہی کاحق حاصل ہوگا ۔