ADVERTISEMENT
شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں ایک پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے لقمہ اجل بن گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کرناہ میں تعینات ایک پولیس سب انسپکٹر طبیعت ٹھیک نہ ہونے پر سب ضلع ہسپتال ٹنگڈار منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ اسی ڈوران ڈاکٹروں نے بتایاکہ پولیس آفیسر کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ متوفی پولیس اہلکار کی شناخت تصدیق حسین شاہ کے طور پر ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
ADVERTISEMENT