کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی اور پنچائتی راج مندیپ کور نے ساتویں انڈیا واٹر ویک کے اختتامی اجلاس میں شرکت کی جو دوسرے دن انڈیا ایکسپو مارٹ لمٹیڈ گریٹر نوئیڈا اتر پردیش میں اختتام پذیر ہوا ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستان کے نائب صدر جگدیپ دھنکھر اس موقع پر مہمانِ خصوصی تھے ۔ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے حکومت ہند نے نیشنل واٹر ڈیولپمنٹ ایجنسی کے ساتھ مل کر انڈیا واٹر ویک 2022 کے موضوع ” ایکویٹی کے ساتھ پائیدار ترقی کیلئے پانی کی حفاظت “ پر ایک 5 روزہ نمائش کا اہتمام کیا ۔ اس تقریب سے خطاب کرنے والے ممتاز مقررین میں مرکزی وزیر برائے زراعت نریندر سنگھ تومر اور مرکزی وزیر جل شکتی گجیندر سنگھ شیخاوت شامل تھے ۔ مندیپ کور نے دیہی صفائی ستھرائی کے ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ قائم کردہ مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا جس میں شری امر ناتھ یاترا 2022 کو یقینی بنانے میں محکمہ کی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ۔ انہیں اس تقریب کے دوران محکمہ رورل سینی ٹیشن جموں و کشمیر کی طرف سے کی گئی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں بتایا گیا ۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے کے تمام دیہی علاقوں میں ایس بی ایم ( جی ) کو کامیاب بنانے کیلئے نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اس تقریب میں ڈائریکٹر رورل سینی ٹیشن جموں و کشمیر چرندیپ سنگھ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔