سیول، 5 نومبر (یو این آئی) شمالی کوریا نے ہفتہ کو کم فاصلے کی چار بیلسٹک میزائلیں بحیرہ زرد میں فائر کئے ۔ یونہاپ ایجنسی نے ہفتہ کو یہاں جنوبی کوریا کی فوج کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ فوج کے مطابق پروجیکٹائل کو ہفتہ کے روزمقامی وقت کے مطابق تقریباً 11:32 -11:59 کے درمیان ملک کے مغرب میں واقع شمالی پیونگان صوبے کی ٹونگریم کا¶نٹی سے بحیرہ زرد کی طرف داغا گیاتھا۔ پروجیکٹائل نے تقریباً 130 کلومیٹر کا فاصلہ 20 کلومیٹر کی بلندی کے ساتھ طے کیا، جومچ 5 تک کی زیادہ سے زیادہ رفتارتک پہنچ گیا۔ دیگر تفصیلات جنوبی کوریا اور امریکہ کے متعلقہ حکام کی جانب سے بیان کی جارہی ہیں۔ سال 2022 میں شمالی کوریا نے کل 33 میزائل لانچ کئے ۔ بدھ کے روز، شمالی کوریا نے رات بھرمیں 20 سے زیادہ پروجیکٹائل لانچ کیے ، جن میں سے ایک جنوبی کوریا کے آبی علاقے کے قریب گرگیا۔ کوریائی جنگ کے بعد پہلی بار اس کا رخ جنوبی کوریا کی طرف تھا۔ شمالی کوریا نے کہا کہ یہ امریکہ کے ساتھ حالیہ مشترکہ مشق سمیت جنوبی کوریا کی ‘اشتعال انگیزیوں’ کے جواب میں کیا گیا تھا۔