مرکزی حکومت کے عوامی آو¿ٹ ریچ پروگرام کے تحت مرکزی وزیر برائے مواصلات دیو وسن چوہان نے آج ضلع ترقیاتی کونسل کے ممبران ، بلاک ڈیولپمنٹ کونسل ( بی ڈی سی ) کے چئیر پرسن اربن لوکل باڈیز ( یو ایل بی ، پی آر آئی اور انتظامیہ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا ۔ پرنسپل سیکرٹری پی ڈی ڈی اور انفارمیشن روہت کنسل ، ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ( ڈی ڈی سی ) کے چئیر مین سید باری اندرابی ، وائس چئیر مین (ڈی ڈی سی) مختار احمد بند ، ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ پبلک رلیشن راہول پانڈے ، ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری ، بی ڈی سی کے چئیر پرسن ، صدور ایم سی اور دیگر متعلقہ افسران میٹنگ میں موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ضلع پلوامہ کے عوامی نمائندوں سے ون ٹو ون بات کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پی آر ائیز ، وفود اور عوام کی جانب سے پیش کی جانے والی درخواستوں ، مسائل اور شکایات کا نوٹس لیا گیا ہے اور ان کے ازالہ کیلئے اسے مرکزی سرکار کے ساتھ ساتھ لفٹینٹ گورنر کے ساتھ بھی اٹھایا جائے گا ۔ وزیر نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو تین تاریخی نظامِ حکومت آزادی کی تاریخ میں پہلی بار دستیاب ہوا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہی معیشت کی ترقیاتی رفتار کو بڑھانا انتظامیہ اور پی آر آئی کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت ہند پہلے ہی مختلف فلیگ شپ پروگراموں پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد لوگوں کی سماجی ، معاشی حیثیت کو ترقی دینا ہے اور نئی اسکیموں کی تعداد بھی پائپ لائین میں ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ تمام اسکیموں کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگاہی پیدا کی جائے تا کہ ان سکیموں کے فوائد نچلی سطح تک پہنچ سکیں ۔ انہوں نے پی آر آئی پر زور دیا کہ وہ ان سکیموں کے مجموعے سے گذریں جو انہیں پہلے فراہم کی گئی تھیں اور ان کا زمین پر صحیح استعمال کیا جائے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وہ وقت آ گیا ہے جب ترقی کے فوائد پلوامہ میں لوگوں تک پہنچیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی والی مرکزی حکومت کی طرف سے خصوصی توجہ حاصل ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت ہند کے پاس معاشرے کے ہر طبقے کیلئے متعدد فلاحی سکیمیں ہیں اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ ان اسکیموں سے مناسب طریقے سے فائدہ اٹھائیں ۔ انہوں نے انتظامیہ کے اعلیٰ سول اور پولیس افسران سے بھی بات چیت کی ۔