چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج جموں وکشمیر میں روزگار کے مختلف منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔اِس موقعہ پر ریونیو، رورل ڈیولپمنٹ ، ہاوسنگ اینڈ اَربن ڈیولپمنٹ ، سکل ڈیولپمنٹ ، سوشل ویلفیئر کے محکموں کے اِنتظامی سیکرٹریز کے علاوہ سی اِی او مشن یوتھ ، ایم ڈی جے کے آر ایل ایم ،چیئرمین اینڈ ایم ڈی جے اینڈ کے بینک ، ریجنل ڈائریکٹر ، ریزرو بینک آف اِنڈیا ( آر بی آئی ) اور دیگر سینئر اَفسران ، آر بی آئی ، نبارڈ اور بینک بھی موجود تھے۔ریونیو ، رورل ڈویلپمنٹ ، ہاو¿سنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ ، سکل ڈویلپمنٹ ، سوشل ویلفیئر کے محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کے علاوہ سی ای او مشن یوتھ ، ایم ڈی جے کے آر ایل ایم ، چیئرمین اینڈ ایم ڈی جے اینڈ کے بینک ، ریجنل ڈائریکٹر ، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) اور دیگر سینئر افسران اس موقع پر آر بی آئی ، نابارڈ اور بینک بھی موجود تھے۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموںوکشمیر میں روزگار کے مختلف منصوبوں کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اِس مالی سال کے دوران ایک لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے فائدہ مند مواقع فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے حکومت کی مختلف معاونت والی سکیموں کے تحت بینکوں کی طرف سے قرضوں کی تقسیم کا جائزہ لیتے ہوئے جیسے نیشنل رورل لائیو لی ہڈ مشن ،وزیر اعظم ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ، نیشنل اَربن لائیو ہڈ مشن اورایس سی /ایس ٹی / او بی سی کے لئے ہدایت دی کہ تمام معاملات دسمبر 2021ءتک مقررہ اہداف کے مطابق ہوں۔