سوشل میڈیا پر ویڈیو ہوا ہوائرل ،پولیس نے موٹر سائکل بھی ضبط کرلی
بارہمولہ میں پولیس نے اپنی نوعیت کی پہلی کارروائی میں اُس نوجوان کو گرفتار کرلیا جو مبینہ طور پر لڑکیوں کو اپنی موٹر سائیکل کی سائلنسر کی آواز اور ہارن بجاکر ڈرایا کرتا تھا ۔ اس سلسلے میں پولیس نے اُس ویڈیو کو بھی دیکھا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان کو لڑکیوں کو بائیک سے نکلنے والی خوفناک آواز سے ڈراتا تھا ۔ بارہمولہ پولیس نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ قصبے میں لوگوں بالخصوص لڑکیوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے تبدیل شدہ سائلنسر کا استعمال کرنے پر ایک بائیکر کو حراست میں لے لیا۔اس سے قبل، چند بائیک سواروں کا ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں بارہمولہ قصبے میں ایک بائیکر لڑکیوں کے ایک گروپ کو ان کے قریب ہارن بجاتے ہوئے ڈراتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ موٹر سائیکل کی حرکات کی ویڈیو کے حوالے سے، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا جو سڑک کے کنارے لوگوں خصوصاً لڑکیوں کو ڈرانے کے لیے تبدیل شدہ سائلنسر کا استعمال کر رہا تھا۔بارہمولہ پولیس نے ملزم کی شناخت عامر بشیر گوجری ولد بشیر احمد ساکن خواجہ باغ بارہمولہ کے طور پر کی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف قانون کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور موٹر سائیکل بھی ضبط کر لی گئی ہے۔