اس حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں ، پولیس نے رپورٹ درج کرلی
پونچھ کے بلفیار علاقے میں جمعہ کے روز اُس وقت کہرام مچ گیا جب ماں بیٹی اپنے ہی گھر میں اُس وقت ہلاک ہوئیں جب مٹی کا دورہ ان کے مکان پر گرآیا جس کی وجہ سے مکان ڈہہ گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں مٹی کے تودے کی زد میں ایک رہائشی مکان آیا جس میں موجود ایک خاتون اور اس کی بیٹی دب گئی جس سے دونوں کی موت واقع ہوئی ۔جبکہ دو دیگر افراد اس واقعے میں زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر پولیس نے اس سلسلے میں رپورٹ درج کرلی ہے ۔ پونچھ میں ڈی کے جی روڈ پر واقع بفلیاز کے علاقے میں جمعہ کو مٹی کا تودہ گرنے سے ایک 40 سالہ خاتون اور اس کی 12 سالہ بیٹی ہلاک اور ان کے خاندان کے دو افراد زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مٹی کا تودہ صبح کے وقت پیش آیا اور ایک شخص محمد لطیف کے گھر کو بہا لے گیا، جس کے نتیجے میں اس کی بیوی نسیم اختر (40) اور ان کی بیٹی روبینہ کوثر (12) موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے میں لطیف اور اس کا بیٹا بشارت زخمی ہوئے۔واقعے کی خبر کے فوراً بعد مقامی لوگوں، پولیس اور فوج کے 48 آر آر نے کمپنی کمانڈر کیپٹن امندیپ کی قیادت میں بڑے پیمانے پر بچاو¿ آپریشن شروع کیا۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ایس ایچ او سورنکوٹ راجویر سنگھ نے اس افسوسناک واقعے میں ماں بیٹی کی موت کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔