سرینگر/شیو سینا کے سینئر لیڈر سدھیر سوری کو اُس وقت نامعلوم بندوق برداروں نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا جب وہ اپنے ساتھیوں سمیت گوپال مندر امرتسر میں احتجاج کررہے تھے ۔ ذرائع کے مطابق گولیاں لگنے کے بعد وہ خون میں لت پر زمین پر پڑا جس کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔ امرتسر پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کرے ہوئے کہا کہ شیو سینا ٹیکسلی کے پریذیڈنٹ اپنے لیڈروں اور کارکنوں کے ہمراہ یہاں دھرنے پر بیٹھے تھے اور احتجاج کررہے تھے کہ اس دوران نامعلوم بندوق برداروں نے سدھیر پر گولیاں برسائیں ۔ اس واقعے کے بعد پورے امرتسر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور پولیس و فورسز کی بھاری نفری اہم اور حساس علاقوں میں تعینات کی گئی ہے ۔ ادھر سدھیر سوری پر حملے کی وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور دیگر شیو سینا کے لیڈروں نے سخت مذمت کرتے ہوئے اس حملے کو بزدلانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ اس طرح سے کسی کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ہے ۔