نئی دہلی، 2 نومبر (یو این آئی) قومی دارالحکومت کی ہوا کا معیار بدھ کو 378 (اے کیو آئی) کے انڈیکس کے ساتھ ‘انتہائی سنگین’ زمرے میں ریکارڈ کیا گیا۔ یہ اطلاع سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (ایس اے ایف اے آر) ایجنسی نے دی ہے ۔ زمینی سائنس کی مرکزی وزارت کے تحت پیشن گوئی کرنے والی ایجنسی ایس اے ایف اے آر کے مطابق ہوا کا معیار آج ‘سنگین’ زمرے میں رہنے کی توقع ہے اور سطحی ہوا کی رفتار چار سے آٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ ہے ۔ جمعرات کو ہوا کے معیار میں بہتری کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی کے آس پاس کے علاقوں میں کسانوں کی طرف سے کھیتوں میں پرالی جلانے کی وجہ سے پی ایم2.5 آلودگیوں کا حصہ 14 فیصد ہے ۔ دریں اثنا، شہر میں پی ایم 2.5 اور پی ایم 10 کا ارتکاز 178 اور 374 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر کے درمیان تھا۔ این سی آر میں ہوا کا معیار بگڑ گیا کیونکہ اے کیو آئی سنگین زمرے میں چلا گیا۔ نوئیڈا میں اے کیو آئی 406 تک گرگیا اور ‘سنگین’ زمرے میں جاری رہا، جبکہ گروگرام کا اے کیو آئی 346 ریکارڈ کیا گیا اور ‘انتہائی خراب’ زمرے میں رہا۔ ایس اے ایف اے آر کے مطابق ماڈل ٹا¶ن میں دھیر پور کا اے کیو آئی 356 تک پہنچ گیا، جو کہ سنگین زمرے میں ہے ۔ آئی جی آئی ہوائی اڈے (ٹی۔3) کے قریب اے کیو آئی بھی بدھ کو 350 پر ‘انتہائی سنگین’ زمرے میں رہا۔