شمالی ضلع بانڈی پورہ کے جھیل ولر میں کشتی الٹنے سے ایک شخص لاپتہ ہو گیا جس کے بعد اس کی نعش بر آمد کر لی گئی ۔ اطلاعات کے مطابق بنیاری علاقے میں تین افراد کشتی میںسوار تھے اور وہ لکڑی کے گئل اس پار لے جانے کی کوشش میں تھے جس دوران اچانک کشتی جھیل میں الٹ گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ کشتی الٹ جانے کے نتیجے میں اس میں سوار تینوں افراد جھیل میں ڈوب گئے جس کے بعد دو افراد نے مشکل سے کنارے تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کر لی تاہم ایک لاپتہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری کے جھیل میں ڈوب جانے کی خبر پھیلتے ہی وہاں بچاﺅ آپریشن شروع کر دیا گیا جس کے کئی گھنٹوں بعد اس کی نعش دریا سے بر آمد کر لی گئی ہے۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھیل ولر میں کشتی الٹ جانے سے ایک شہری لاپتہ ہو گیا ہے جس کے بعد ا سکی نعش بر آمد کر لی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ آج صبح جھیل ولر میں کشتی الٹنے سے تین افراد وولر جھیل میں ڈوب گئے۔جس کے بعد دو افراد کو فوری طور پر بچا لیا گیا جبکہ تیسرا لاپتہ ہے اور اس کی تلاش کیلئے بچاﺅ آپریشن شروع جس کے کئی گھنٹو ں بعد اس کی نعش بر آمد کر لی گئی ۔ مہلوک شہری کی شناخت جاوید احمد کے بطور ہوئی ہے ۔