نئی دلی ۔2؍ اکتوبر۔ ایم این این۔ٹیکسٹائل کی وزارت نےیکم نومبر 2022 کو کامرس اور صنعت ، صارفین کے ا مور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے علاوہ ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کی صدارت میں ایگرو ٹیکسٹائل، اسپیشلٹی فائبر، اسمارٹ ٹیکسٹائل، ایکٹو وئیر ٹیکسٹائل، اسٹریٹجک ایپلی کیشن کے شعبوں میں حفاظتی پوشاک اور ملبوسات اورکھیلوں کے ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تقریباً 74 کروڑ روپے کے 20 کلیدی تحقیقی پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ یہ کلیدی تحقیقی منصوبے اہل پروگرام ‘ نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن’ کے تحت آتے ہیں۔ان 20 تحقیقی پروجیکٹوں میں سے 5 پراجیکٹس سپیشلٹی فائبرز، 6 پراجیکٹس ایگرو ٹیکسٹائل، 2 پروجیکٹس اسمارٹ ٹیکسٹائل، 2 پروجیکٹ حفاظتی پوشاک اور ملبوسات سے، 2 جیو ٹیکسٹائل سے، 1 ایکٹو ویئر ملبوسات سے، 1 اسٹریٹجک ایپلی کیشن ایریا سے، 1 کھیلوں سے متعلق پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے ۔وزیر موصوف نے مختلف لائن وزارتوں کے عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ کے لئے تکنیکی ٹیکسٹائل سے متعلق اپنی معلومات فراہم کیں۔ سرکردہ ہندوستانی اداروں بشمول آئی آئی ٹیز ، سرکاری تنظیموں، ریسرچ آرگنائزیشن اور نامور صنعت کاروں نے اس سیشن میں شرکت کی ، جس نے ہندوستانی معیشت کی ترقی کے لیے اہم پروجیکٹوں کو منظوری دی اور یہ جیو ٹیک صنعت پروٹکٹو، زراعت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں خاص کر آتم نربھر بھارت کی سمت میں ایک قدم ہے۔سائنس دانوں اور تکنیکی ماہرین کے ممتاز گروپ سے خطاب کرتے ہوئے، جناب پیوش گوئل نے کہا، "ہندوستان میں تکنیکی ٹیکسٹائل کے اطلاق کے شعبوں میں تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے صنعت اور اکیڈمی کے رابطے ضروری ہیں۔ ماہرین تعلیم، سائنسدانوں اور محققین کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا وقت کا تقاضہ ہے۔جناب پیوش گوئل نے ہندوستان کے تکنیکی ٹیکسٹائل کی مستقبل کی ترقی میں ٹیکنالوجی اور طبقہ کے ماہرین، سائنس دانوں اور ماہرین تعلیم کے تعاون کی اہمیت پربھی زور دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں خاص فائبر کے لازمی استعمال کے باوجود، ٹکنالوجی کا مقامی بنانا اب بھی ایک بڑا چیلنج رہا ہے جس کے لیے صنعت اور اکیڈمی دونوں کے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔وزیر موصوف نے عالمی منظر نامے میں ٹھوس اور مضبوطی سے قدم جمانے کے لیے تکنیکی ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے مشینوں اور سازوسامان کی مضبوط دیسی کار پر مزید زور دیا۔میٹنگ کے دوران کمیٹی کے ذریعہ آر اینڈ ڈی کے رہنما خطوط پر نظر ثانی اور این ٹی ٹی ایم کے تحت وقف شدہ دیسی مشینری اور آلات کی ترقی کے رہنما خطوط کی تشکیل اور تحقیق و ترقی کی گائڈ لائن پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کی سفارش کی گئی۔تکنیکی ٹیکسٹائل میں جدت اور تحقیق کے ماحولیاتی نظام کو تقویت دینے کے لیے،این ٹی ٹی ایم بالترتیب 50 لاکھ اور 100 لاکھ روپے تک کے آئیڈییشن اور پروٹو ٹائپنگ آر اینڈ ڈی پروجیکٹس کو تعاون دے گا ، جن میں تجارتی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کو واضح صلاحیت میں بدلا گیاہے ۔