جموں صوبے میں ڈینگی سے یومیہ متاثرہ ہونے والے افراد میں ایک دفعہ پھر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں صوبے میں 16کمسن بچوں سمیت 134افراد ڈینگی سے متاثر پائے گئے۔ اس طرح جموں وکشمیر میں ڈینگی کی تشخیص کے لئے 17ہزار 371ٹیسٹ کئے گئے جن میں پانچ ہزار 429ہو گئی ہے۔ جموں صوبے میں ڈینگی بیماری کے پھیلاو پر نظر رکھنے والے نوڈل آفیسر ڈاکٹر ہر جیت رائے نے بتایا کہ ڈینگی کی تشخیص کے لئے 445تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 134افراد کی رپورٹ مثبت آئی۔ انہوں نے کہاکہ ڈینگی سے متاثر ہونے والے افراد میں 16کمسن بچوں سمیت 44خواتین اور 90مرد شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جموں میں 4ہزار 267، سانبہ میں 204، کٹھوعہ میں 84، ادھم پور میں 483، ریاسی میں 86، راجوری میں 57، پونچھ میں 24، ڈوڈہ میں 160، رام بن میں 32اور کشتواڑ میں 15افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتک کشمیر سے تعلق رکھنے والے چھ افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دیگر گیارہ افراد بھارت کے مکتلف ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں۔