سری نگر لہیہ شاہراہ پر منتقل کو زوجیلا پاس پر تازہ برف باری کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے عارضی طورپر بند کردی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تازہ برف باری کے بعد سڑک پر پھسلن کو دیکھتے ہوئے اسے عارضی طورپر بند کردیا گیا ہے۔ دریں اثنا جموں وکشمیر پولیس ٹریفک نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایس ایس جی روڈ گاڑیوں کی نقل وحرکت کے لئے بند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جموں سری نگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بلا خلل جاری ہے۔ تاہم زویلا میں تازہ برف باری کے پیش نظر سری نگر سونہ مرگ گمری شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا۔














