وسطی ضلع گاندربل کے ملہ شاہی باغ علاقے میں نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس وجہ سے موٹر سائیکل پر سوار نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ۔ یو پی آئی کے مطابق ملہ شاہی باغ گاندربل کے نزدیک اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس وجہ سے اُس سوار نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔ نوجوان کی شناخت 40سالہ منظور احمد کالو ولد غلام احمد کالو ساکن نسہ بل سمبل کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔













