جموں میں سڑک کے دو الگ الگ حادثات میں ایک خاتون از جان جبکہ آٹھ مسافر زخمی ہوئے جبکہ جموں میں ہی نوجوان نے زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق جموں پٹھان کورٹ شاہراہ پر ایک تیز رفتار بس نے سکوٹی کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے اُس پر سوار ایک خاتون شدید طورپر زخمی ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے خاتون کو ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت نیلم دیوی زوجہ یدھویر سنگھ ساکن ہماچل پردیش کے بطور ہوئی ہے۔ادھر رام بن کے کیلا موڑ کے مقام پر ٹرک اور آٹو رکشا کے درمیان ہوئی ٹکر کے نتیجے میں آٹھ مسافر زخمی ہوئے۔ نمائندے نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے تین کو جموں اور سری نگر ریفر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں جموں کے ٹاکول علاقے میں 35 سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ذرائع کے مطا بق جموں ٹاکول علاقے میں 35 سالہ نوجوان نے زہر یلی شئے نوش کی۔ا±ن کے مطابق اہل خانہ نے نوجوان جس کی شناخت اجے سنگھ کے بطور ہوئی ہے کو علاج ومعالجہ کی خاطر پبلک ہیلتھ سینٹر پرگوال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے ا±س سے مردہ قرار دیا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔