سرینگر/شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واگورہ کے علاقے میں سوموار کے روز اُس وقت سراسمگی پھیل گئی جب ایک دوشیزہ نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی ۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے واگورہ بارہمولہ میں سوموار بعد عصر اُس وقت سراسمگی پھیل گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی جب ایک 14سالہ دوشیزہ نے نامعلوم وجوہات کی بناءپر مبینہ طور پر خود کشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی کو اپنے گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جس کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروںنے اسے موقعے پر مردہ قراردیا ۔ ادھر مقامی ذرائع نے بتایا کہ اس واقعے کی خبر پورے علاقے میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس کی وجہ سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد جائے موقع پر جمع ہوئی ۔ اس دوران پولیس نے معاملے کے حوالے سے رپورٹ درج کرلی اور مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔