سی آر پی ایف کمانڈنٹ گرفتار ، ضمانت پر رہا کیا گیا
ادھم پور ضلع میں سینٹرل ریزور پولیس (سی آر پی ایف)کے ایک کمانڈنٹ کو فورس کی ایک خاتون آفیسر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار کو ایک شکایت درج کی گئی تھی جس میں بٹل بالیا سی آر پی ایف یونٹ کی ایک خاتون اسسٹنٹ کمانڈنٹ نے الزام لگایا تھا کہ کمانڈنٹ سریندر سنگھ رانا اسے جنسی اور ذہنی طور پر ہراساں کر رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شکایت کی بنیاد پر کمانڈنٹ کے خلاف دفعہ 354کے تحت پولیس تھانہ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا۔ سینئر سپر انٹنڈت پولیس اودھم پور ونود کمار نے کہاکہ ملزم سی آر پی ایف کمانڈنت کو پولیس نے گرفتار کیا اور بعد میں عدالت سے اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ ایس ایس پی نے مزید کہاکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔














