قومی سطح کے اس ٹورنامنٹ کےلئے ہر ضلع سے کھلاڑیوں کو منتخب کیاجائے گا
قومی کرکٹ ٹورنامنٹ سپر 7میں پہلی بار جموں کشمیر کی ٹیم حصہ لے رہی ہے ۔ یہ ٹورنامنٹ 9نومبر سے منعقد کئے جارہے ہیں جس میں ملک کی 22ٹیمیں شامل ہوں گی ۔ اگرچہ یہ ٹورنامنٹ پہلے بھی منعقد ہوا کرتا تھا تاہم رواں برس پہلی بار جموں کشمیر سے ٹیم اس میں حصہ لے رہی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق جے اینڈ کے سپر سیون کرکٹ فیڈریشن کی جانب سے جموں کشمیر کے کھلاڑیوں کےلئے پہلی بار سپر سیون کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہے ۔ اس سپر سیون کرکٹ ٹیموں میں صرف سات سات کھلاڑی شامل ہوں گے اور اس ٹورنامنٹ کا ہر میچ صرف سات اﺅروں پر مشتمل ہوگا ۔ اس اپنی نوعیت کے منفرد ٹورنامنٹ کےلئے ہر ضلع سے کھلاڑیوں کو لیا جائے گا۔ سرینگر میں ایک تقریب کے دوران جے اینڈ کے سپر سیون فیڈریشن نے کہا ہے کہ ہم یہاں کے کھلاڑیوں کو ایک پلیٹ فارہم فراہم کرنا چاہتے ہیں جہاں پر وہ اپنے ٹائیلنٹ کا بھر پور مظاہرہ کرسکیں ۔ انہوں نے کہاکہ جموں کشمیر سے جانے والی ٹیم یہاں سے 8نومبر کو روانہ ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں ملک بھر کی کل 22ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جموں کے ساتھ سات وادی کشمیر میں بھی ہر ضلع سے کھلاڑیوںکو اپنا ہنر دکھانے کو موقع فراہم کیا جائے گا اور اس کےلئے ٹیم سلیکشن کا انتخاب قابلیت کی بنیاد پر ہوگا۔