سرحدی ضلع کپوارہ میں پیر کوعلی الصبح ایک معمر خاتون ایک چشمے میں گر کرلقمہ اجل بن گئی ۔یہ المناک حادثہ کپوارہ قصبہ میں واقع مقام شاہ ولیؒکی مشہور زیارت گاہ کے متصل اُسوقت پیش آیا،جب ایک 66سالہ خاتونصبابیگم زوجہ مولوی غلام محمد پیر نماز فجر کی ازان سے پہلے تقریباًصبح4بجے نماز کیلئے وضوبنانے کیلئے چشمے پر گئیں ،جہاں وضوبنانے کے دوران مذکورہ خاتون پھسل کر چشمے میں جاگریں اورغرقآب ہوکرلقمہ اجل بن گئی۔مقامی لوگوںنے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ عقیدت مردوزن ہر پیر اورجمعرات کویہاں عبادت کیلئے حاضری دیتے ہیں ۔اُدھر پولیس نے بھی خاتون کے چشمے میں ڈوب کر ازجان ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ خاتون کی میت کوچشمے سے نکالنے کے بعدآخری رسومات کی ادائیگی کیلئے لواحقین کے سپردکیاگیاجبکہ اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کردی گئی ہے۔













