جنوبی ضلع کولگام کے بگام علاقہ میں اُسوقت سراسیمگی پھیل گئی ،جب یہاں 3بچوںکی ماں کوگھرمیں پھانسی پر لٹکتاپایاگیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بگام علاقے میں پیر کی صبح ایک 33 سالہ خاتون نے اپنی رہائش گاہ پر مبینہ طور پرپھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بوگام کولگام میں ایک خاتون (نام ظاہر نہیں کیا گیا) جو 3 بچوں کی ماں ہے، نے مبینہ طور پرگھر میں خودکو پھانسی پرلٹاکراپنی زندگی کاخاتمہ کردیا۔انہوں نے بتایا کہ لاش کو ضروری طبی و قانونی کارروائیوں کے لئے ضلع اسپتال کولگام منتقل کیا گیا۔پولیس نے اس افسوسناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔