ADVERTISEMENT
شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سنگرامہ علاقے میں اتوار کو پیش آئے سڑک حادثے میں ایک بزرگ خاتون کی موت ہو گئی، جب کہ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سنگرامہ کے علاقے میں ایک تیز رفتار بس کی زد میں آ کر خاتون کی موت ہو گئی۔
متوفی کی شناخت سوپور کے پیٹھ سیر گاو¿ں کے عبدالکبیر کی اہلیہ سجا بیگم (75) کے طور پر ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق قانونی اورطبی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد، لاش کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا جبکہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
ADVERTISEMENT