ADVERTISEMENT
محکمہ جنگلات نے تمام منظور شدہ مساجد اور اداروں سے کہا ہے کہ وہ قمر واری پی سی ڈیپو متعلقہ دستاویزات کے ساتھ حاضر ہوجائیں تاکہ ان کے حق میں بالن کا سالانہ کوٹہ منظور ہوسکے ۔ ایک بیان میں محکمہ نے کہا ہے کہ مساجد اور دیگر اداروں کو سالانہ بالن کا کوٹہ 5نومبر سے فراہم کیا جایئے گا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سیزن کےلئے 4ہزار کوئنٹل بالن ذخیرہ کیا جاچکا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اربن فارسٹری ڈیوژن سرینگر اس بات کی وعدہ بند ہے کہ وہ مساجد کو سخت سردیوں کےلئے بالن وقت پر فراہم کریں ۔
ADVERTISEMENT














