لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر ہارٹی کلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ کارپوریشن ( جے کے ایچ پی ایم سی ) کی 38ویں اور 39ویں سالانہ عام میٹنگ ( اے جی ایم )کی صدارت کی۔میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو ، سیکرٹری اے پی ڈی محمد اکبر وانی ، ایم ڈی جے کے ایچ پی ایم سی شفاعت سلطان ، کارپوریشن کے شراکت داروں اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔دوران میٹنگ کارپوریشن کے مختلف پہلوﺅں اور مختلف مالیاتی برسوں کے آڈِٹ شدہ کھاتوں پر بھی تفصیلی غورو خوض ہوا۔مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے اَفسران سے خطاب کرتے ہوئے کارپوریشن کے تمام اثاثوں کا بہترین استعمال کرنے کی تاکید کی تاکہ کارپوریشن کو مالی طور پر قابلِ عمل بنایا جائے۔ اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ کارپوریشن کے تمام قائم کردہ یونٹوں کا مارکیٹ انٹلی جنس سروے کریں تاکہ بہتر ریونیو جنریشن کے لئے ان کی فزیبلٹی کا اَندازہ لگایا جاسکے۔اُنہوں نے کارپوریشن کی اِنتظامیہ کو مزید ہدایت دی کہ کارپوریشن میں مالیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھا جائے اور سی اے جی کو بروقت جمع کرنے کے لئے تمام زیر اِلتوا¿ برسوں کا آڈِٹ مکمل کیا جائے۔مشیر موصوف نے کارپوریشن کی اِنتظامیہ پر بھی زور دیا کہ وہ اَپنے شیئر شراکت داروں اور فروٹ گروﺅرس کے ساتھ باقاعدگی سے بات چیت اور مشاورت کریں تاکہ کارپوریشن کی دیرپا ترقی کے لئے ضروری تکنیکی اَقدام کو اَپنا یا جائے۔














