رینگر//
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں منگل کے روز بعداز عصر اُس وقت کہرام مچ گیا جب آسمانی بجلی کی زد میں آکر ایک شخص ازجان ہوا ۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیاں کے بدر ہامہ گاﺅں میں منگل کے روز عصر کے بعد بشیر احمد پرے ولد عبدالرحمان پرے اُس وقت لقمہ اجل بن گیا جب وہ اپنے گاﺅ خانے میں میویشوں کو چارہ کھلا رہا تھا جس دوران آسمانی بجلی اس گاﺅں کھانے پر پڑی جس کی زد میں آکر مذکورہ شخص ازجان ہوا ۔ اس واقعے کے نتیجے میں علاقے میں کہرام مچ گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوئی جنہوں نے متاثرین کی ڈھارس بندھائی ۔ ادھر ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے اس معاملے میں رپورٹ درج کرلی ہے ۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے ساتھ ہی منگل کو بعد از دوپہر وادی میں موسم نے کروٹ بدلی اور تیز ہواﺅں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارشیں شروع ہوئیں جبکہ کئی ایک مقامات پر شدید بجلیاں کڑکنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔