Daily Aftab
4 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

بھارت کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ

by Online Desk
15 اکتوبر 2022
A A
file photo

file photo

0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

تجربے سے حملہ کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے: وزیر دفاع
نئی دہلی: ۵۱ اکتوبر (ایجنسیز) وزارت دفاع نے کہا ہے کہ فوج نے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا جو جوہری طاقت سے چلنے والی مقامی طور پر تیار کی گئی آبدوز سے فائر کیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بھارت کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس تجربے سے حملے کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔ بھارت کی ’جوہری ڈیٹرنس کی صلاحیت‘ کا تجربہ اسے اُن چھ ممالک میں سے ایک بناتا ہے جو زمین، سمندر اور فضا میں ایٹمی حملے اور جوابی حملہ کر سکتے ہیں۔ دیگر ملکوں میں امریکہ، برطانیہ، روس، فرانس اور چین شامل ہیں۔ آبدوز سے لانچ کیے جانےوالے اس بیلسٹک میزائل کے تجربے سے معلوم ہوتا ہے کہ بھارت مقامی طور پر فوجی سامان بنانے پر زور دے رہا ہے۔ بھارت دنیا میں ہتھیاروں کے سب سے بڑے درآمد کنندگان میں سے ایک ہے اور اب بھی ماسکو کے فوجی سامان پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، جو دہائیوں سے اس کا سب سے بڑا اور قدیم ترین فوجی سپلائر ہے۔ وزارت دفاع کے بیان کے مطابق یہ تجربہ ’عملے کی اہلیت کو ثابت کرنے اور بیلسٹک میزائل آبدوزوں کی توثیق کے حوالے سے اہم ہے جو بھارت کی جوہری دفاعی صلاحیت کا بنیادی عنصر ہے۔‘ بیان میں مزید کہا گیا کہ خلیج بنگال میں آئی این ایس اریہانت سے فائر کیے گئے ’ہتھیاروں کے نظام کے تمام آپریشنل اور تکنیکی پیرامیٹرز‘ کی کامیاب تصدیق ہوئی۔ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت نے حال ہی میں بھارتی ساختہ حملہ آور ہیلی کاپٹروں کی پہلی کھیپ آرمی کے حوالے کی ہے، جسے ہمالیہ جیسے اونچائی والے علاقوں میں استعمال کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے جہاں 2020 میں چین کے ساتھ اس کی فوجی جھڑپیں ہوئی تھیں۔ ستمبر میں بھارت نے اپنا پہلا مقامی طور پر بنایا ہوا طیارہ بردار بحری جہاز متعارف کرایا جو خطے میں چین کی بڑھتی فوجی طاقت کا مقابلہ کرنے کی کوششوں میں ایک سنگ میل ہے۔ آئی این ایس وکرانت دنیا کے بڑے بحری جہازوں میں سے ایک ہے جس کی لمبائی 262 میٹر (860 فٹ) ہے اور 17 سال کی انجینئرنگ اور تجربات کے بعد نیوی کے حوالے کیا گیا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
فوج کی جانبازی پرسوال اٹھانے والوں کوعوام برداشت نہیں کرینگے: راجناتھ

شمال مشرق کی آٹھ ریاستیں ’اشٹ لکشمی‘

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان میں میزائل غلطی سے فائر ہوا، بھارت کا اعتراف
تازہ ترین خبریں

بھارت کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ

15 اکتوبر 2022
نئی دہلی سے آن لائن دھوکہ دہی میں ملوث02 نائجیرین جعلساز گرفتار
ادارتی

(آن لائین فراڈ کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کے واقعات)

24 جنوری 2024
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)
ادارتی

(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)

12 فروری 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d