جموں کے راجوری ضلع میں ایک پی ڈی ڈی ڈیلی ویجر دوران کام بجلی کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا ۔ اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ راجوری کے کھربانی علاقے کے رہائشی ہرجیت سنگھ ولد جگت رام کو اپنے آبائی گاو¿ں میں بجلی کے تار کی مرمت کے دوران ہائی وولٹیج کا جھٹکا لگا۔انہوں نے بتایا کہ بجلی کرنٹ لگنے سے وہ بے ہوش ہو گیا جس کے بعد اگرچہ انہیں نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے وہاں مردہ قرار دیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی کرنٹ لگنے سے ایک ڈیلی ویجر ملازم کی موت ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے واضح رہے کہ مرحوم گزشتہ بیس سال سے پی ڈی ڈی میں خدمات انجام دے رہے تھے، پسماندگان میں چار بیٹیاں ہیں۔