عسکری فنڈنگ معاملے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعہ کو سرحدی ضلع پونچھ میں چھاپے کے دوران پوچھ گچھ کیلئے ایک شخص کو حراست میں لیا۔اطلاعات کے مطابق حکام نے بتایا کہ جمعہ کی صبح تحقیقاتی ایجنسی نے پولیس و سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ پونچھ کے منڈی علاقے میں چھاپے ڈالیں ۔ پولیس افسر کے مطابق آج صبح سوجیان ڈنہ سرحدی علاقے میں چھاپہ مارا گیا جس کے دوران ایک رہائشی کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ عسکری فنڈنگ معاملے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے منڈی علاقے میں چھاپے ڈالیں جس دوران انہوں نے وہاں تلاشیاں لی ۔ انہوں نے بتایا کہ این آئی اے کے چھاپوں میں ایک شہری کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جس سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ چھاپے عسکری معاملے میں ڈالیں گے اور اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔














