وادی کشمیر کے واحد امراض چھاتی کے ہسپتال درگجن دلگیٹ کو مکمل طور پر جی بی پنتھ سونہ وار منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سی ڈی ہسپتال ڈلگیٹ مکمل طور پر جی بی پنتھ سونہ وار منتقل کیا جائے اور اس ہسپتال کو فی الحال کمیونیکیبل انفکشن مرض کے ہسپتال کے طور پر استعمال کیا جائے گا اور بعد میں اس انسداد منشیات سنٹر کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جہاں پر منشیات کی لت میں افراد کا علاج و معالجہ کیا جائے گا۔ سی ڈی ہسپتال کو جی بی پنت میں منتقل کرنے سے پہلے، پرنسپل جی ایم سی نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چیسٹ ڈیزیز ہسپتال اور ایچ او ڈی پلمونری اینڈ ریسپائریٹری میڈیسن چیسٹ ڈیزیز ہسپتال سری نگر کی طرف سے تمام اہم پہلوو¿ں کی فعالیت کا جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ 16 ستمبر کو، جموں و کشمیر حکومت کے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے بغیر کسی رکاوٹ کے مریضوں کی دیکھ بھال کے مفاد میں جی بی پنت ہسپتال سری نگر کی تمام بچوں کی خدمات کو یہاں نئے تعمیر شدہ 500 بستروں والے چلڈرن ہسپتال بیمینا میں منتقل کرنے کا حکم دیا۔