مندر کا افتتاح شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے چراغ جلا کر کیا
ابوظہبی: ۵ اکتوبر (ایجنسیز) دبئی میں نوتعمیر شدہ مندر ہندو برادری کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ خلیج ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کیا گیا ہے کہ اس نوتعمیر شدہ ہندو مندر کا افتتاح امارات کے وزیر برائے ہم آہنگی و بقائے باہمی(تسامح) شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے چراغ جلا کر کیا۔ یہ نیا مندر جبل علی میں تعمیر کیا گیا ہے جسے مقامی طور پر ’عبادت گزاروں کا گاوں‘ بھی کہا جاتا ہے۔ اس گاوں میں پہلے سے نو عبادت گاہیں موجود ہیں جن میں سات چرچ، گورونانک دربار اور سکھ گردوارہ بھی شامل ہے۔ مندر کی افتتاحی تقریب میں بھارت کے متحدہ عرب امارات میں سفیر سمیت 200 افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے شرکا میں سرکاری افسران، مذہبی رہنما اور امارات میں مقیم انڈین کمیونٹی کے افراد شامل تھے۔














